9 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی فوج کی لبنان میں در اندازی

غاصب صہیونی حکومت کے فوجی لبنان کی سر زمین میں داخل ہو‏گئے ہیں۔

ابنا: غاصب صہیونی حکومت کے فوجی لبنان کی سر زمین میں داخل ہو‏گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج صہیونی حکومت کے فوجی لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحد عبور کرکے لبنان کی سرزمین میں داخل ہوگئے اور وہاں گشت کیا۔ صہیونی فوجیوں نے اپنے اشتعال انگیز اقدام میں لبنان کی سرحد پر اپنا بھاری فوجی ساز وسامان پہنچا دیا ہے۔ صہیونی فوجیوں کے اس اشتعال انگیز اقدام کے بعد لبنان کی فوج اور اقوام متحدہ کی امن فوج اس علاقے میں الرٹ ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ دنوں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں لبنان کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں انجام دی تھیں، جبکہ صہیونی حکومت کے جنگی طیارے آئے دن لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲